• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمر ویکیشن کو بنائے بہترین ’’ سمر کیمپ کورسز‘‘

  سمر ویکیشن کو بنائے بہترین ’’ سمر کیمپ کورسز‘‘

مئی اور جون کی چلچلاتی گرمیوں کا انتظار شاید ہی کوئی ایسا کرتا ہو جیسے اسکول کے بچے کیا کرتے ہیں۔سمر ویکیشن کا نام آتے ہی چہرے پر معصومانہ مسکراہٹ ایک طرف،اور ویکیشن کے لیے دکھائی جانے والی گرم جوشی ایک طرف۔۔سمر ویکیشن ایک ایسا ٹائم پیریڈ ہے جب بچے اسکول یا اکیڈمی کے نام پر منہ نہیں چڑاتے بلکہ شوق سے کہتے ہیں آج ہم نے وہاںبہت مستی کی ۔۔جی ہاں !اسکول یااکیڈمی میں مستی ۔۔جی جناب تو آپ سمجھ گئے ہوں گے آج بات ہورہی ہے سمر کیمپ کی ۔ پہلے دور کے والدین موسم گرما میں ہونے والی چھٹیوں سے خوف کھاتے تھے کہ بچوں کا ہوم ورک،پکنک انجوائےمنٹ سب کیسے مینیج ہوگا، ان ویکیشن کے دوران بچوں کو کس طرح اورکیسے پڑھائی سے اٹیچ رکھنا ہوگا جو کہ ایک مشکل امر لگتا تھا لیکن آج کے ماڈرن والدین کے لیے اس مشکل کا حل سمر کیمپس کی بدولت ڈھونڈ لیا گیا ہے جس کے ذریعے بچوں کی ایجوکیشن اٹیچمنٹ بھی ڈسٹرب نہیں ہوتی اور وہ سمر ویکیشن بھرپور طریقے سے انجوائے بھی کرتے ہیں۔ 

سمر کیمپ پروگرامز کا انعقاد بہت سے اسکولوں ،اکیڈمیز یا کمیونٹیز کی جانب سے گرما کی چھٹیوں سے قبل ہی کردیا جاتا ہے تاکہ آپ کے بچوں کے قیمتی وقت کو ضایع ہونے سے بچایا جائے۔جہاں بچوں کو روزانہ یا ہفتہ وارتعلیمی سر گرمیوں میں مصروف رکھا جا سکتا ہے۔اس سلسلہ میں صبح سے لے کر دو یا تین گھنٹے تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتاہے تا کہ وہ دن کا مخصوص حصہ صرف تعلیمی سر گرمیوں میں گزار سکیں۔ اس ضمن میں بچوں کوا ن کی دلچسپی کے مطابق پروگرام مرتب کرکے دیے جاسکتےہیں۔تاکہ وہ سمر کیمپ کی چھٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں ۔۔

سوئمنگ ٹریننگ

کہا جاتا ہے کہ صحت مند اور تندرست وتوانا رہنے کے لیے سوئمنگ سے اچھی ایکٹویٹی کوئی نہیں۔اور چونکہ چھٹیوں کے دوران گرمی بھی شدید ہوتی ہے چنانچہ سوئمنگ ٹریننگ سے بہتر بچوں کے لئے کوئی ٹریننگ نہیں۔آپ بھی اپنے بچوں کو سمر سوئمنگ ٹریننگ کے لئے بھیج سکتے ہیں یہ ٹریننگ ایک ماہ دو ماہ تک کی ہوتی ہے جہاں بچوں کو سوئمنگ کی ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان آپس میں مقابلے منعقد کروائے جاتے ہیں، فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

مارشل آرٹ ٹریننگ

مارشل آرٹ بچوں کی ذہنی ڈھانچے کی ازسرِنوتعمیرکرتے ہوئےان میںحوصلہ پیدا کرتا ہے۔مارشل آرٹ ناصرف کھیل ہے، بلکہ یہ اس کے ساتھ ساتھ تفریح بھی ہے۔بہت سی اکیڈمیز ،اسکولز حتیٰ کہ مارشل آرٹ کلب بھی بچوں کے لیے موسم گرما میں مارشل آرٹ کورسز کے شارٹ کورسز منعقد کرواتے ہیں۔جہاں طلباء کو جمناسٹک، داؤ شو (روایتی تلوار کا استعمال) اور کنگ فو کی ٹیکنیکس بھی سکھائی جاتی ہیں۔

لینگویج کلاسز

چونکہ جدید دور میں مختلف زبانون کی اہمیت تسلیم کی جاچکی ہے اس لیے آپ موسم گرما کو منفرد اور کارآمد بنانے کے لیے اپنے بچوں کو لینگویج سینٹر میں بھیج سکتے ہیں ۔اگر بچہ انگلش بولنے ، سمجھنے یا سمجھانے میں مشکلات کا شکار ہےتو انگلش لیگنویج کے ان کورسز کے ذریعے آپ اس کی یہی مشکل بآسانی دور کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف اکیڈمیز اور تعلیم فرینچ یا چائنیز لینگویج بھی سیکھنےلگے ہیں، اپنے بچے کی دلچسپی دیکھتے ہوئے اسے کسی بھی لینگویج سینٹر بھیج سکتے ہیں۔

دینی تربیت

اگر آپ ماہ رمضان میں بچوں کے لیے کچھ دینی تربیت کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں تو ملک میں کچھ ایسے بھی ادارے موجود ہیں جو موسم گرمامیں سمر اسلامک کورسز کا اہتمام کرتے ہیں اس دوران بچوں کو نماز کی تربیت سے لے کر تبلیغ کی ہدایت تک کا اہتمام و انصرام کیا جاتا ہے چنانچہ بچوں کی دینی تربیت سے متعلق اہتمام بھی دوران رمضان کیا جاسکتا ہے۔

آئی ٹی کورسز

کمپیوٹر اس صدی کی بہترین ایجاد ہے ، موسم گرما اسٹارٹ ہوتے ہی بے شمار اکیڈمیز اور تعلیمیسمر کیمپ کمپوٹر کورسز پر کرواتے ہیں ، جہاں بچے بنیادی تعلیم سے لے کر گرافک ڈیزائننگ بھی سیکھتے ہیں اور پروگرامنگ میں بھی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہوتے ہیں۔

کتاب سے دوستی کروائیں

اگر آپ چاہتے ہیں موسم گرما کی تعطیلات آپ کے بچے کی کتاب سے دوستی کروادیں تو شہر کے مختلف تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں بچوں میں کتب بینی کا شوق بیدار کرنے کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے یہی نہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے۔کتابوں اور رنگوں کے علاوہ بچوں میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لیے انہیں مزے مزے کی کہانیاں بھی سنائی جاتی ہیںجس کا مقصد بچوں میں دوران تعلیم کتب بینی کاشوق بیدار کرنا ہوتا ہے۔

روبوٹکس کلاسز

تعلیمی ماہرین کے مطابق اگر ابتدائی تعلیم میں طالب علموں کو روبوٹس کی تعلیم دی جائے تو ان کی سوچنے اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ان میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جاسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف قسم کے تعلیمی ادارے سمر کیمپ کورسز میں روبوٹکس کورسز متعارف کروانے لگے ہیں، یہ کورسز دس دن سے ایک ماہ تک ہوتے ہیںجس میں طلباء کو روبوٹکس ایجوکیشن فراہم کی جاتی ہے،دوران تعلیم روبوٹس تخلیق کرنے اور انھیں دی گئی ہدایات سے متعلق عمل پیرا ہوتے دیکھنا یا روبوٹ ریس جیسے مقابلے طلبہ کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتےہیں۔

اسکول کی مشکل روٹین سے گھبرائے بچوں کا اس سمر کیمپ میں کچھ ایسا دل لگتاہے کہ ان کی خواہش اب یہی ہوتی ہے کہ گرمی کی چھٹیاں بڑھ جائیں اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے۔

تازہ ترین