• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد کی 4 تبدیلیاں جگر کی خرابی کی علامت ہو سکتی ہیں: ماہرین کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جگر خون سے زہریلے مادوں کو فلٹر، ضروری وٹامنز اور معدنیات کو ذخیرہ جبکہ غذائی اجزاء کو میٹابولائز کرتا ہے، اس لیے مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جگر کا ٹھیک ہونا انتہائی ضروری ہے۔

اس لیے جگر کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہے کیونکہ موجودہ طرزِ زندگی، شراب نوشی اور بعض جینیاتی حالات بہت سی جگر کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

لہٰذا، جگر کی بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج سنگین بیماریوں جیسے ہیپاٹائٹس، سروسس اور جگر کے کینسر سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جگر کی خرابی کی بروقت تشخیص میں مدد کے لیے ماہرین نے جلد کی 4 تبدیلیوں کی نشاندہی کی ہی جو کہ جگر کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہیں۔

1-جلد کا پیلا ہونا

خون میں بیلوروبن کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے جلد اور آنکھوں کا پیلا ہونا جگر کے مسائل کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے کیونکہ جگر بیلوروبن کی پروسیسنگ کے لیے ذمہ دار ہے۔

2- اسپائڈر اینجیوماس

چھوٹی پھیلی ہوئی مکڑی کے جالوں سے ملتی جلتی خون کی نالیاں جو عام طور پر چہرے، گردن یا سینے پر ہوتی ہیں، یہ جسم میں ایسٹروجن کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے ہوتی ہیں جو جگر کی بیماری میں ہو سکتی ہیں۔

3- پامر ایریتھیما

پامر ایریتھیما سے مراد ہتھیلیوں کی لالی اور سوجن ہے، یہ خون کے بہاؤ اور ایسٹروجن کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ بھی جگر کی خرابی کی علامت ہو سکتی ہے۔

4- خارش

بغیر کسی واضح وجہ کے خارش ہونا اور اس خارش کا رات کے وقت بڑھ جانا، یہ بھی جگر کے مسائل سے منسلک ہوسکتی ہے۔ 


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اسکے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

صحت سے مزید