• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت سے کھلواڑ، تیز دھار مشین سے دانت تراشنے کی ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک شخص کی دانت ٹھیک کروانے کے لیے پتھر کاٹنے والی مشین کا استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر ایک حیران کن ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا جس میں ایک شخص اپنے دانتوں کی مرمت کے لیے کسی ماہر دندان ساز کے بجائے ایک مکینک کی مدد لیتا نظر آ رہا ہے، جو پتھر کاٹنے والی خطرناک مشین سے اس کے دانت تراش رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے دانتوں کے علاج کے لیے ڈینٹسٹ کے بجائے آٹو مکینک کا انتخاب کیا، جس نے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے تیز رفتار گھومتے بلیڈ کو اس کے منہ کے قریب چلا دیا۔

عینی شاہدین نے اس واقعے کو بے حد لاپرواہ اور خوفناک قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ حیرت اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ حقیقت ہے یا پاگل پن؟ کیا لوگ واقعی اتنے لاپرواہ ہوگئے ہیں؟ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ عمل یا تو سوچی سمجھی اسٹنٹ ویڈیو ہے یا محض غیر ذمہ دارانہ جنون کی ایک مثال۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے خطرناک اور غیر سائنسی تجربات شدید نقصان یا مستقل معذوری کا باعث بن سکتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید