بنگلادیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے پر بنگلادیشی عوام نے سڑکوں پر جشن منایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سابقہ وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں بنگلادیشی شہری سڑکوں پر امڈ آئے۔
حکومت کے پہلے سال مکمل ہونے پر قائم مقام حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مل جل کر بنگلادیش کی ترقی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
محمد یونس نے مزید کہا کہ اگلے سال منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا۔