• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوتیلی بہن نے میگھن مارکل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کو ایک بار پھر قانونی جنگ کا سامنا ہے، ان کی سوتیلی بہن سمانتھا مارکل نے ان کے خلاف دوبارہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق میگھن مارکل 9 ستمبر 2025ء کو صبح 9 بجے فلوریڈا کے شہر جیکسن وِل میں عدالت میں پیش ہوں گی، یہ سماعت 11 اگست کو اٹلانٹا، جارجیا میں ہونی تھی، جسے اب منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ قانونی تنازع پہلی بار اُس وقت سامنے آیا جب پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے 2021ء میں معروف اوپرا انٹرویو اور نیٹ فلِکس ڈاکیومنٹری ہیری اینڈ میگھن میں اپنے اہلِ خانہ اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

سمانتھا مارکل کا دعویٰ تھا کہ اس ڈاکیومنٹری میں ایسا تاثر دیا گیا کہ وہ اپنی سوتیلی بہن کے خلاف نفرت پر مبنی مہم کا حصہ تھیں، حالانکہ میگھن نے ان کا نام براہ راست نہیں لیا۔

میگھن کے وکلا نے سمانتھا کے الزامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ اس پر جتنی کم توجہ دے جائے اتنا اچھا ہے کیونکہ میگھن نے سمانتھا کا نام انٹرویو میں نہیں لیا تھا۔

مارچ 2024ء میں عدالت نے سمانتھا مارکل کا مقدمہ خارج کر دیا تھا، تاہم انہوں نے اب اسے دوبارہ دائر کر کے عدالتی دروازے پر دستک دی ہے۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل کے دو سوتیلے بہن بھائی ہیں، سمانتھا مارکل اور تھامس مارکل جونیئر جس کے ساتھ ان کے تعلقات اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید