• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہے کی ریسٹورنٹ میں آئسکریم کھاتے ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

چوہے کی ریسٹورنٹ میں آئسکریم کھاتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے کھانے کے شوقین افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ممبئی کے علاقے سی ووڈس اسٹیشن میں موجود 7-الیون ریسٹورنٹ کے کچن میں ایک بڑے چوہے کو اچھلتے کودتے جبکہ دوسرے کو کون آئسکریم کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر شیئر کی ہے اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ دیکھ کر میرا دل خراب ہوگیا، میں اور میرے دوست یہاں آئسکریم لینے آئے تھے، مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ ایک انٹرنیشنل فرنچائز ہے۔

صارف نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ صورتحال دیکھ کر کیا کرنا چاہیے اس لیے میں اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہوں۔

صارف نے یہ بھی لکھا کہ اس ویڈیو کو وائرل کریں، ہماری صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور 7-الیون کی برانچز سے کسی بھی قسم کا کھانا خرید کر مت کھائیں۔

سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر کمنٹ سیکشن میں اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید