گوجرانوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر دوسری بیوی پر ڈنڈوں سے تشدد کے اس کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی۔
گوجرانوالہ کے علاقے کوہلو والا کی رہائشی متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تشدد سے اس کے دائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر آئے دن تشدد کرتا رہتا ہے اور اس بار بھی معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔