روم ( جنگ نیوز ) نمبر ایک سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اٹالین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے انہوں نے لاسٹ ایٹ مرحلے میں میزبان ملک اٹلی کے فابیو فوگنینی کو تین سیٹ کے مقابلے میں زکر کیا۔ کروشیا کے مارین سلچ نے اسپنیش حریف کرینو بسٹا کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین سنگلز میں روسک کی ماریہ شراپووا پانچویں سیڈ لٹویا کی یلینا اوسٹاپنکو کو تین سیٹس پر مشتمل سخت مقابلے میں مات دے کر لاسٹ فور اسٹیج تک رسائی پانے میں کامیاب رہیں۔ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کا سفر روک دیا۔ جرمنی کی اینجلک کربر کو کوارٹر فائنل میں یوکرائن کی ایلینا سویتلینا نے کسی خاص مشکل کے بغیر گھر کا راستہ دکھایا۔