• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی پریس ٹاک لائیو نہ دکھانامیرا فیصلہ تھا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کے لیے نہیں تھی اور وہ میرا فیصلہ تھا۔وہ کبھی بھی پریس کانفرنس نہیں تھی، ذرائع کی خبر 3 دن چلتی رہی، میڈیا مجھ سے پوچھ لیتا تو وضاحت کردیتی،جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نےوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے وزیراعظم کی پریس ٹاک براہ راست نشر نہ ہونے پر سوالات کیے جس پر وزیر اطلاعات نےکہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لیے بلایا گیا تھا جولائیو دکھانے کے لیے نہیں تھی اور اس پریس ٹاک میں کیمرے کی اجازت نہیں تھی، وہ میرا فیصلہ تھا کیونکہ وہ کبھی بھی پریس کانفرنس نہیں تھی، اگر سرکاری ٹی وی سے وڈیو ڈیلیٹ کی جاتی تو میں بیان دیتی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ روایت چل پڑی ہے، ذرائع کی خبر 3 دن چلتی رہی تو میں نے بھی کہا چلنے دو، اگر میڈیا مجھ سے پوچھ لیتا تو وضاحت کردیتی۔

تازہ ترین