• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے4 میپکو سب ڈویژنزمستقل ایس ڈی اوز سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ملتان شہر ک4 اہم سب ڈویژنوں میں ریگولر سب ڈویژنل افسروں کی تعیناتی نہیں کرسکی، اضافی چارج پر کام چلایا جارہا ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین کو مسائل کے حل کےلئے اضافی چارج والے افسر کی متعلقہ دفاتر میں آنے کا انتظار کرنا پڑرہا ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین کو مسائل کے حل میں مشکلات کاسامنا ہےمیپکو انتظامیہ نے نواں شہر سب ڈویژن اور نیوملتان سب ڈویژن میں کام کرنے والے افسروں کو انتظامی بنیادوں پر ہٹایا جبکہ گلگشت سب ڈویژن کے ایس ڈی او طویل رخصت پر چلے گئے، ایس ڈی او شمس آباد سب ڈویژن اپرٹیکنیکل سٹاف کی زد میں آگئے، ان سب ڈویژنل دفاتر میں2سے4 ماہ گزر نے کے باوجود ریگولر ایس ڈی او تعینات نہیں کئے جاسکےہیں، صارفین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سب ڈویژنل دفاتر میں ریگولر ایس ڈی اوز کی تعیناتی کی جائے۔
تازہ ترین