کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے صرف بیانات تک محدود رہیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں سحر وافطار کے اوقات میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ تراویح کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے جس سے شہریوں کی قیمتی اشیاء ناکارہ ہورہی ہے تودوسری جانب روزہ داروں کو اس سے مسائل کا سامنا ہے انہوںنے کہاکہ کاسی روڈ آرٹ سکول روڈ لعل محمد کالونی نیوفقیرمحمدروڈ سمیت مختلف علاقوں میں پینے کا پانی بھی فراہم نہیں کیاجارہا انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔