اسلام آباد/لاہور (آئی این پی ) نیب نے اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔نگران حکومت آتے ہی وزارت داخلہ ملزم کی گرفتاری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کریگی، اس ضمن میں ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزارت داخلہ اسحاق ڈار کے خلاف دائمی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود انٹر پول کے ذریعے اسحاق ڈار کی گرفتاری کرانے میں مدد نہیں کرے گی لہذا نگران حکومت کے آتے ہی وزارت داخلہ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ساتھ دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اسحاق ڈار کے دائمی گرفتاری وارنٹ جاری ہوں گے تو ان کا کیس غیر معینہ مدت کے لئے رک جائے گا کیونکہ جب تک اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان نہیں لایا جاتا تب تک کیس التواکا شکار رہے گا اور اس طرح اس کیس میں مزید مہینے درکار ہوں گے۔ اسحاق ڈار کا کیس احتساب عدالت ون میں چل رہا ہے ۔ چار ملزموں میں اسحاق ڈار، ان کے سیکرٹری منور رضو ی ، نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد اور ہجویری فاؤ نڈ یشن کے نعیم مرزا شامل ہیں۔