• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سلمیٰ ہائیک کی خوبصورت جِلد کا راز

سلمیٰ ہائیک زندگی کی پچاس بہاریںدیکھ چکی ہے، جی ہاںکئی برسوںسے وہ ایسی ہے ستواں،بے عیب جلداور قدرتی نکھار کے ساتھ لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔ اگر اس کی مشہور زمانہ فلمیں ’’ ڈسپراڈو‘‘ اور ’’ فرام ڈان ٹِل ڈسک ‘‘ 90ء کے اواخر میں ریلیز نہ ہوئی ہوتیں تو لوگ یہی سمجھتے کہ وہ تیس سال کی ہے۔

تو آخر رازکیاہے ؟

باجود اس کے کہ وہ مشہور ترین اداکار ہ ہے اور بلاشبہ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مرد سے شادی بھی کررکھی ہے ، یعنی اس کے پاس دولت کی ریل پیل ہونے کے باوجود وہ دیگر اداکارائوں کی طرح ہالی ووڈ کے ٹرینڈز یعنی بوٹوکس ، فلز اور ہزاروں ڈالر والی فیس کریمیں استعمال نہیںکرتی ۔ حقیقت یہی ہے کہ سلمیٰ کی اسکن کیئر روٹین بہت سادہ سی ہے ، جس پر آپ بھی عمل کرکے جواں سال دکھائی دے سکتی ہیں۔ سلمیٰ کا کہنا ہے ‘

’’ دراصل میری بیوٹی روٹین وہی ہے جو میں نے اپنی دادی سے سیکھی ہے۔میں یہ سمجھتی ہوں کہ ہمیں صرف ٹرینڈز کے پیچھے ہی نہیں بھاگنا چاہئے ، اور ویسے بھی جن نئی چیزوں کو آپ ٹرائی کرنے جارہے ہوں، ہوسکتا ہے وہ آپ کے موافق نہ ہوں۔ جہاں تک میری اسکن روٹین کا سوال ہے تو وہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ یہ کوئی مشین نہیں جو ایک ہی طریقے سے آپریٹ ہوتی رہے ، اسی لیے وقت کے حساب سے اس کیلئے کام کرنا پڑتاہے۔ میں جب صبح اٹھتی ہوں، میں اپنی اسکن دیکھتی ہوں، اس پر توجہ دیتی ہوں ، اس سے بات کرتی ہوں اور سوال کرتی ہوں، ’’ آج مجھے کس چیز کی ضرورت ہے ؟‘‘

تو دیکھتے ہیں ، سلمیٰ کی مورننگ اسکن کیئر روٹین کیا ہے؟

سلمیٰ ہائیک کی خوبصورت جِلد کا راز

کلینسر۔ Cleanser

’’میں صبح اپنا منہ نہیں دھوتی ۔ کبھی نہیں۔ مجھے لگتاہے یہ آپ کی جِلد کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ میں اسے موئسچرائز کرتی ہوں۔ میری دادی نے مجھے سکھایا کہ رات بھر میں آپ کی جلد میں وہ چیزیں بھرجاتی ہیں جنہیں آپ دن میں کھو چکے ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ رات کو اچھی طرح آپ نے کلینسر استعمال کرلیا تو صبح آپ کا منہ گندا نہیں ہوگا۔ یہ کمپنیاں ہی ہیں جو آپ کو پروڈکٹس استعمال کرنے پر آمادہ کرتی ہیں۔

موئسچرائزر۔Moisturizer

میںاپنی AM/PMسپر کریم سے شروعات کرتی ہوں۔ اس کا اہم جزو ایک درخت کی چھال ہے جو میکسیکو میں جھلسی ہوئی جِلد کو ٹھیک کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ یعنی یہ آپ کی جِلد کو ری جینریٹ کرتی ہے۔اس قسم کے موئسچرائزر کا خواب دیکھنا کہ آپ کو بہترین موئسچرائزر کریم مارکیٹ سے مل جائے تو یہ آپ کی جیب اور قسمت پر منحصر ہے ۔ میں ہزار ڈالر کی کریم بھی خرید سکتی ہوں لیکن میں یہی کریم استعمال کرتی ہوں جس کے بارے میں دوسرے لوگ نہیں جانتے ۔

فیس مِسٹ۔Face Mist

میں گلاب کا پانی چھڑکتی ہوں ۔ یہ اسکن پر بہت نرمی دکھا تا ہے اور میری جلِد کو جگا دیتاہے۔

فیس آئل ۔ Face Oil

اگر مجھے محسوس ہو کہ میر ی جِلد بہت زیادہ خُشک ہو رہی ہے تو میں اپنی AM/PMکریم میں کچھ قطرے گلو وفیشل آئل (Glow Facial Oil)کے شامل کرلوں گی۔

نیک کریم ۔ Neck Cream

کچھ مہینے پہلے میں نے دیکھا کہ میرے گلے کی جِلدلٹکنےلگی ہے تو اس کا ذکر میں نے اپنی میک اپ آرٹسٹ سے کیا اور پوچھا ،’’ کیا تم بھی وہی دیکھ رہی ہو جو میں دیکھ رہی ہوں ؟‘‘۔ اس نے کہا ،’’ میں کہنا تو نہیں چاہتی لیکن یہ حقیقت ہے ۔ ‘‘ تو اس کے بعد میںنے اپنے گلے کے چاروں طرف سیرم استعمال کرنا شروع کردیا۔ دوہفتوںبعد سب ٹھیک ہوگیا۔ ہاں، چھوٹا سا مسئلہ ہے لیکن میں اسے سیرم کے ساتھ کنٹرول کرتی رہتی ہوں۔

لپ بام ۔ Lip Balm

میں اپنے پرس میں سسلی لپ بام رکھتی ہوں۔

سن اسکرین ۔ Sunscreen

میں تو SPF کے خلاف ہوں۔ حالانکہ یہ بہت اچھی چیز ہے لیکن میرے لیے نہیں ۔ میں اس وقت تک سن اسکرین استعمال نہیں کرتی جب تک میں تما م دن کیلئے دھوپ میں باہر نہ رہوں۔ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اسے اس وقت استعمال کریں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔ 99 فیصد آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ آپ ان ڈور یا آفس میں کام کررہی ہوتی ہیں یا شام کے بعد ہی گھر سے نکلتی ہیں۔ 

تازہ ترین