• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گرم ہواؤں میں بھی چمکیں آپ کی زلفیں

’ ’ صنف نازک کی خوبصورتی اور اس کی حفاظت،،کا ذکرسنتے ہی ذہن میں جلد کی حفاظت ،رنگ گورا کرنے کے طریقے،صاف شفاف کیل مہاسوں سے پاک چہرے کا تصور ابھرنے لگتا ہے۔آپ کے بال جتنے خوبصورت اور پرکشش ہوں گے آپ کی شخصیت کی خوبصورتی میں اتناہی اضافہ ہوگا چمکتے ہوئے خوبصورت بال کسی بھی انسان کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور اگر یہ بال چمکدار،گھنے اور خوبصورت نہ ہوںتو پوری شخصیت کا تاثر خراب کرسکتے ہیں۔

خواتین کے لیے موسم گرما میں بالوں کی حفاظت کرنا ایک مشکل ترین کام ہے۔گرمیوں کی تیز دھوپ اور گرد و غبار بالوں کو نقصان پہنچانے لگتا ہے۔ اس کے باوجود گرمیوں میں بالوں کی حفاظت کچھ مشکل نہیں آئیے آج بات کرتےہیں گرمی میں بالوں کی حفاظت پور ان طریقوں پر جن کے ذریعے سخت گرم موسم میں بھی بالوں کو دلکش اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔

کنڈیشنر کا استعمال ضروری

گرم موسم میں بال چونکہ زیادہ خشک ،روکھے اور بے جان سے لگنے لگتے ہیں۔ اس لیے انھیںدھونے کے بعد ایک معیاری کنڈیشنر کا استعمال ضروری ہے جو کہ بالوں کوایک نئی جان بخشے۔ کنڈیشنربالوں کو نرم وملائم بناتا ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آپ کے کنڈیشنر میں SPFکی زیادہ مقدار موجود ہو کیونکہ کنڈیشنر ود سن اسکرین کا استعمال آپ کے بالوں کو نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

شیمپو کے روزانہ استعمال سے گریز

گرمیوں میں خواتین باقاعدگی سے شیمپو کا استعمال کرنے لگتی ہیں جو کہ آپ کے بالوں کے لیے نقصان دہ ہے ۔بالوں کی دھوپ سے حفاظت کے لیےسر کی جلد سے قدرتی طور پر خارج ہونے والی چکنائی کا کردار نہایت اہم ہے اور اگر انھیں روزانہ شیمپو سے دھویا جائے ۔ یہ حفاظتی تہہ ختم ہوجاتی ہے جس سے بال دھوپ کی براہ راست زد میں آجائیں گے۔ لہٰذا روزانہ شیمپو کے استعمال سے گریز کریں۔ملازمت پیشہ خواتین چونکہ دھوپ میں دن گزارنے کے باعث بالوں کو معایری شیمپو کے ساتھ دھو سکتی ہیں۔خواتین موسم گرما میںسوئمنگ کے دوران لازمی طور پر شاور کیپ یا سوئمنگ کیپ کا استعمال کریں۔ سوئمنگ پول میں ڈالا جانے والا کلورین آپ کے بالوں کے حد درجے نقصان دہ ہے۔

کیمیکل کاسمیٹکس سے گریز

سخت گرمی بالوں میں خشکی اور انھیں نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے کوشش کی جائے کیمیکل والے ہئیر کاسمیٹکس پراڈکٹس سے گریز کیا جائے اگر آپ موسمی انداز کی تبدیلی کے ساتھ ڈائی کروانے کی شوقین ہیں تو کوشش کریں کہ سورج کا پارہ زیادہ چڑھنے سے قبل ہی بالوں کو ڈائی کروایا جائے ،

گرمیوں میں سرکہ اور انڈا

ہیئر ایکسپرٹس کے مطابق گرمیوں میں بالوں کو پسینے اور چکناہٹ سے محفوظ رکھنا خواتین کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔گرمیوں میں بالوں میں تیل لگانا بے حد ضروری ہے۔ ساتھ ہی اگر سیب کے عرق سے تیار سِرکے سے بال دھو لیے جائیں تو بالوں کی نشوونما کو بہتر بنایا جاسکتا ہے جبکہ اگر آپ اپنے شیمپومیں تھوڑا انڈا ملا کر بالوں میں لگا لیں تو سَر میں پرو ٹین کی مقدار بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ان ٹوٹکوں کے ذریعے چلچلاتی گرمی میں بھی آپ کے بال صاف ستھرے اور چمکدار نظرآئیں گے۔

جوسز اور لیکوئیڈ فوڈ کا زیادہ استعمال

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ گرمیوں میں خوبصورت دکھنا چاہتے ہیںتوپانی کا بے تحاشا استعمال کریں اگر آپ زیادہ پانی نہیں پئیں گے تو آپ کچھ حاصل نہیں کرپائیں پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ آپ کی جلد کی حفاظت کے لیے بھی بہترین ہےیہی نہیں گرمیوں میں فروٹ جوسز ،ویجیٹیبل جوسز کا استعمال بھی بڑھادیں اس کےذریعے بالوں کی صحت اچھی ہوگی ۔

ہیئر ٹریمنگ

بالوں کی ٹریمنگ بالوں کے مسائل سے بچنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔اگر آپ دو مونہہ کے بالوں سے بچنا چاہتے ہیں تو بالوں کی ٹریمنگ لازمی کریں ۔اس کے علاوہ گرمیوں میں تیل سے بالوں کامساج بہت سی بیماریوں کوجڑ سے ختم کرتا ہے اور بالوں کوتازگی بخشتا ہے۔ ناریل کا تیل اور سرکہ بالوں کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ سورج کی شعاعوں سے بالوں کو محفوظ رکھئے۔

کرینہ کپور کے خوبصورت بالوں کا راز

تحریر کا اختتام آج ہم بالی ووڈ کوئین کرینہ کپور کے خوبصورت بالوں کا راز افشا کرتے ہوئے کرنا چاہیں گے۔بالوں کی حفاظت سے متعلق کرینہ کا کہنا ہے کہ’’ خواتین کو چاہئے کہ وہ بالوں کو خشکی سے بچانےکیلیے مخصوص شیمپو کا استعمال کرنے کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں،کسی کے کہنے پر شیمپو کا انتخاب نہ کریں بلکہ جائزہ لیں کہ کون سا شیمپو آپ کے بالوں کے لیے بہتر ہے اسی کا استعمال کریں‘‘۔ 

تازہ ترین