ایک اداکار کے لیے فٹنس بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ خوبصورتی،یہی دو چیزیں کسی بھی اداکار کےفین فولوورز میں اضافہ کی وجہ بن سکتی ہیں۔اگر آپ زندگی کی چالیسویں بہار میں ہیں اور مکمل طور پر فٹ ہیں تو یقینا تیس برس سے بھی کم نظر آتے ہوں گے ۔۔اور یہ جاذبیت نہ صرف ہالی ووڈ بالی ووڈ بلکہ لالی ووڈ میں اچھی خاصی نظر آنے لگی ہے۔پاکستانی سلیبرٹیز بھی خوبصورت اور کم عمر نظر آنے لیے اپنی فٹنس کا مکمل خیال رکھتے نظر آتے ہیں ۔جی ہاں !ماہ نور بلوچ کوہی دیکھ لیں زندگی کی 47بہاریں دیکھنے کے بعد بھی وہ اتنی حسین اور جوان ہیں کہ انھیں دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
تو مانتے ہیں ناپاکستانی بھی فٹنس کی دیوانگی میں ہالی ووڈ یا بولی ووڈ اداکاروں میں کسی سے کم نہیں ؟اگر نہیں بھی مانتے اب مان لیں گے کیونکہ آج کچھ ایسے پاکستانی ادااکاروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو فٹنس میںبالی ووڈ کے رنویر سنگھ ،عامر خان ،جان ابراہم ،ہالی ووڈ کے ٹام کروز،اداکارہ میڈونا ،جینفر لوپز سے کسی طور کم نہیں۔
علی ظفر
’’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے،، کے گانے سے مشہور ہونے والےپاکستانی گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار، اداکار، ماڈل اور پینٹر علی ظفر دکھنے میں جتنے خوبصورت ہیں ان کی آواز اس سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت ہے ۔علی اس برس زندگی کی 38بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اب بھی کسی ینگ ہیرو سے کم نہیں لگتے ۔علی ظفر کی فٹنس کا راز روز کی جانے والی ایکسرسائز ہی ہے جنھیں علی سخت سے سخت روٹین میں بھی نہیں تبدیل کرتے۔ساتھ ہی جم میں لی گئی تصاویر کو اپنے مداحوںکے ساتھ ٹوئٹر یا انسٹا گرام پر شیئر کرنا بھی نہیں بھولتے ۔علی کی بھرپور توانائی ان کی اداکاری، گلوکاری ،چلنے پھرنے اور ہر پرفارمنس میںجھلکتی ہے۔
عمران عباس
ان دنوں پاکستانی اداکارعمران عباس ہالی ووڈ میں اینٹری دینے کو تیار ہیں جہاں ان کی خوبصورتی نے بالی ووڈ کو متاثر کیا وہیں ہالی ووڈ میں عمران اپنا جادو چلانے میں کامیاب ہوگئے۔پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سمیت بالی ووڈ میں نام کمانے والے نامور پاکستانی اداکار عمران عباس اب ہالی ووڈ کی تیاریوں میں ہیں جس کی تصدیق عمران عباس نے خود کی ہے۔ عمران عباس کی شہرت کی ایک وجہ ان کی فٹنس بھی ہے ۔عمران کے مطابق وہ جم ریگولر جاتے ہیں کیونکہ ہیلتھ اور فٹنس کا کریز کسی ایک نہیں زیادہ تر اداکاروں میں پایا جاتا ہے
صدف کنول
جم جانا باقاعدگی سے ایکسرسائز کرناشوبز ستاروں کی متعدد عادتوں میں سے ایک ہے، وہاں جا کر اپنی ورزش کے دوران کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔پاکستانی ماڈل صدف کنول کی ورزش دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوسکتا ہے کہ یہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے کس حد تک محنت کرتی ہیں۔
ماورا حسین
بالی ووڈ کے پرنس چارمنگ ہوں جس کے دیوانے ،خوبصورتی میںہو جو بے مثال ،ادائیں بھی ہیں کمال جی ہاںبات ہورہی ہے پاکستانی کوئین ماورا حسین کی ۔۔۔ماورا حسین کی خوبصورتی اور اسمارٹنیس کا راز ان کی فٹنس اور انسٹا پر آئے روز شیئر کرتی کی انتصاویر سے واضح ہے جس میں ماورا ایکسرسائز کرتے ہوئے بارہا دیکھی جاسکتی ہیں ۔مشکل سے مشکل اسٹیپ بھی ماورااپنے کم وزن کے باعث بآسانی انجام دیتی ہیں فٹنس کی دیوانی جو ٹھہری ۔۔۔کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز باکسنگ کرتی ہوئی ویڈیو نے بھی یہ ثابت کردیا کہ وہ فٹنس میں کسی سے کم نہیں۔۔۔ماورا حسین کہتی ہیں کہ جم جانا ان کے پسندیدہ مشغلوں میں سے ایک ہے۔