• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی باشندےکے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے چینی باشندہ کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر 24 مئی تک توسیع کردی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو چینی باشندہ کے قتل میں سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان ثاقب احمد اور ریحان ہاشم اور عامر خان کو پیش کیاگیا،ملزمان سے جے آئی ٹی کےلئے محکمہ داخلہ کو لیٹر ارسال کیا ہے، پولیس کے مطابق جے آئی ٹی 10 دن میں مکمل کی جائے گی، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے 5 فروری 2018 کو کلفٹن کے علاقے میں چینی باشندہ کو قتل کیا۔
تازہ ترین