لاہور (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے کی ٹیم نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر انسانی سمگلروں کا 10 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری ساجد اکرم نے بتایا کہ یہ لوگ معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتے تھے۔ کارروائیوں کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خوردبرد کرنیوالے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔