ملتان (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملتان کے 3 صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران تبدیل کردیئے ہیں ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، پی پی 213میں سب رجسٹرارسٹی کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈیشنل فنانس اینڈ پلاننگ پی پی 214سب رجسٹرار کینٹ کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹراور217میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارلفلاح کی جگہ ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر تعینات کردیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ تبدیل کئے جانے والے آفیسران کو دفتری امور میں شہریوں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔