• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :اغوا شدہ 3دن کابچہ بازیاب، خاتون گرفتار

گوجرانوالہ :اغوا شدہ 3دن کابچہ بازیاب، خاتون گرفتار

گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال سے اغوا ہونے والا تین دن کابچہ دو گھنٹے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔ اغوا کار خاتون ملزمہ بھی گرفتار، تفتیش جاری ہے۔

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کےگائنی وارڈسے اغواہونیوالے3 روز کے بچے کو 2گھنٹوں بعد بازایاب کروا لیاگیا۔ پولیس نےاغوا کار سمیرا نامی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ کنگنی والا کی رہائشی خاتون سائرہ کے یہاں 3 روز قبل بیٹا پیدا ہوا تھا۔

خاتون ملزمہ نے گائنی وارڈمیں بچے کھیلاتے ہوئے بہانے سے گود لیا اور غائب ہوگئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سےخاتون کی شناخت کے بعد فوری ناکہ بندی کی گئی اور سیالکوٹ بائی پاس کےقریب خاتون کو ایک رکشہ سے پکڑ لیا گیا۔

بچے کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ کو تھانہ سول لائن منتقل کردیاگیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین