• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کا امکان پانچ فیصد بھی نہیں،قومی ہاکی کوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اتوار کی رات گئے ہاکی کیمپ میں رپورٹ کردی ، کھلاڑی پیر سے دو سیشن میں پریکٹس کریں گے، قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بھی کراچی پہنچ گیا۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹیمنز نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے امکانات پانچ فیصد سے بھی کم ہیں۔ ایونٹ میں سخت ٹیموں سے مقابلہ ہے بھارت سے جیتیں تو اچھی بات ہے لیکن پاکستان کو بہترین ٹیموں کو ہرانا ہوگا۔۔ دریں اثناء کپتان رضوان سینئر اور راشد محمود یورپ میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ جنید کمال کی والدہ بیمار اور عمر حامدی امتحان دے رہے ہیں دونوں نے کیمپ میں تاخیر سے آنے کی اجازت مانگی ہے۔
تازہ ترین