• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فکشن فلم ’فیوچر ورلڈ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا


لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ سائنس فکشن فلم فیوچر ورلڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فکشن فلم ’فیوچر ورلڈ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیمز فرینکو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو بستر مرگ پر پڑی اپنی ماں کی جان بچانے کیلئے مستقبل میں چلا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جیمز فرینکو ،میلا جوووچ،سوکی واٹر ہاؤس،لوسی لیو،میتھڈ مین،اسکاٹ ہیز، جیفرے والبرگ اور اسنوپ ڈاگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جے ڈیوس اور مونیکا بکارڈی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین