• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ سندھ سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے مسائل حل کریگی، وزیر محنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے بین الاقوامی و ملکی مزدور تنظیموں اور اداروں کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ ترجیحی بنیادوں پر سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے مسائل حل کرے گی، حکومت متاثرین سے کیے گئے وعدےپورے کرنے کی پابند ہے اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں اور بعض عدالتی فیصلوں کے سبب ہونے والی پیچیدگیاں دور کرکے متاثرین کو وعدے کے مطابق رہائشی پلاٹ اور سرکاری ملازمتیں فراہم کرے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ سانحہ بلدیہ کے شہداء کی یاد میں ان کی یادگار بھی تعمیر کی جائے گی، وہ سانحہ بلدیہ کے شہداء کے لواحقین کو طویل المدتی معاوضے کی ادائیگی کے باضابطہ اجراء کے سلسلے میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ  اجتماع میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے، جس کا اہتمام نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، علی انٹر پرائز فیکٹری فائر ایفیکٹیزایسوسی ایشن، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) اور محکمہ محنت سندھ نے کیا تھا، تقریب میں خصوصی طور پر آئی ایل او پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹینسن اور کراچی میں جرمن قونصلیٹ کے نمائندہ ثقافتی ومعاشی امور انگولف ووگل کے ساتھ دیگر مقررین ناصر منصور، فیصل صدیقی ، کرامت علی، سعیدہ خاتون، عبدالرشید سولنگی، مجید عزیز، فصیح الکریم صدیقی، جسٹس (ر) رشید اے رضوی، کمشنر سیسی ، فہیم سہتو اور حبیب الدین جنیدی نے جرمن برانڈ کک اور بین الاقوامی مزدور تنظیموں کے مابین معاہدے کے تحت متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے آغاز کو پاکستان کی مزدور تحریک کے لیے تاریخی موقع قرار دیا۔
تازہ ترین