ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے سربراہ معظم کامران خان بابر ، دیگر رہنماوں شیخ محمد انعام اللہ ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ،عرفان الحق حقانی ودیگر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک سے زائدحلقوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی ہونی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ بعض سیاستدان ایک سے زائد الیکشن لڑتے ہیں جنکے عزائم ذاتی مفادات ہوتے ہیں اور یہ لوگ عوام کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں ، دو حلقوں سے جیتنے پر ایک کو لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے جس پر ضمنی الیکشن کےلئے ملک وقوم کے خزانے کو ٹیکہ لگایاجاتاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ، شہری حقوق کونسل یہ مطالبہ کرتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں صوبائی یا قومی ایک سے زائد نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ہو چیف جسٹس بھی اسکے احکامات جاری کر یں۔