ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر ) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین وومن ونگ کی سٹی صدر قربان فاطمہ نے کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی، بہت جلد اپر پنجاب میں بھی صفایا ہوجائے گا ،کرپٹ حکمرانوں کو عوام عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنی رہائش گا ہ پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں سے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، میجر (ر ) مجیب احمد خان، سلیم کملانہ، موسی خان، عمر خان، شیراز خان ملیزئی ودیگر نے انہیں مبارکباد دی۔