ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان- لاہور -ملتان کے درمیان چلنے والی ملتان ایکسپریس میں ڈائننگ کار نہ ہونے سے سحروافطار کے وقت مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ٹرین جب ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو ساہیوال سے آگے روزہ افطار ہوتا ہے اس طرح لاہور سے آنے والی ٹرین جب ساہیوال عبور کرتی ہے تو سحری کا وقت ہوتا ہے ٹرین میں ڈائننگ کار نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء نہیں ملتی اس طرح سحروافطار کے وقت سٹیشنوں پر سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر سٹالوں سے بھی خریداری سے محروم رہے۔مسافروں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائننگ کار کی سہولت فراہم کی جائے۔