• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء پاکستان نیازی کاٹکٹوں کے فیصلہ کیلئے8رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

لاہور(نمائندہ جنگ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے پیر مصطفی اشرف رضوی کی سربراہی میں 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی، صاحبزادہ محی الدین محبوب خیبر پختونخواہ،پیر اختر رسول قادری پنجاب، پیر امیر سلطان وادی سون، پیر غلام علی عاطف جنوبی پنجاب، محمد عالم کھچک بلوچستان ، اورعقیل شاہ شامل ہیں۔ یہ بورڈ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔جس کے لئے پیر معصوم نقوی نے 25 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
تازہ ترین