اسلام آباد(طاہر خلیل) فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کے ساتھ حکومت نے گلگت بلتستان کومکمل سیاسی،انتظامی،علاقائی اور معاشی خود مختاری دینے کافیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر بیرسٹر ظفراللہ خان کو نیاٹاسک دے دیاگیا ہے ،اتوار کی چھٹی کے باوجود وزارت قانون کے دفاترکھلے رہے اورگلگت بلتستان کے حوالے سے ایک نئے آرڈرکی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔گلگت بلتستان کو سیاسی، انتظامی اور معاشی خود مختاری دینے کے لئے موجودہ صدارتی آرڈر 2009 منسوخ کرکے ایک نیا صدارتی آرڈر برائے گلگت بلتستان 2018 آئندہ چند روز میں نافذ ہوجائے گا۔