• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد


سڈنی میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور خوب دوڑ لگاتے ہوئے اپنی فٹنس کا عملی مظاہرہ کیا اور شائقین کی خوب داد سمیٹی۔

سڈنی میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد

آسٹریلیا کے شہر میں منعقد ہونے والی اس ستائیس ویں بین الاقوامی ریس میںآسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت10ہزار4سوسے افراد نے حصہ لیا اورسینٹ میری کیتھڈرل سے شروع ہونے اور ہائیڈے پارک پر ختم ہونے والی 21.1کلو میٹر طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی ۔

فلاحی مقاصد کیلئے منعقد کی کئی اس میراتھن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے معذور افراد سمیت عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب دوڑ لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس میں مردو ں کی کیٹگری میں Joel Tobin-Whiteنامی کھلاڑی جبکہ خواتین کی کیٹگری میں Eloise Wellingsنامی کھلاڑی نے اپنی مہارت اور فٹنس کی بنا پر بوسٹن میراتھن اپنے نام کرلی۔


تازہ ترین