روم ( جنگ نیوز ) چھٹی بار اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل جیتنے والے اسپین کے رافیل نڈال نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ وہ کلے کورٹس کے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ اب نڈال گرینڈ سلم فرنچ اوپن کیلئے پیرس جارہے ہیں جہاں وہ فیورٹ ہوں گے کیونکہ فیڈرر کلے کورٹس ٹورنامنٹس نہیں کھیل رہے۔