• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی

آسمان پر چڑھے ہوئے مرغی کے گوشت کے نرخ بتدریج نیچے آنے لگے ہیں۔

کمشنر کراچی نے تازہ نرخوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی ہے۔

کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی

تازہ پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں زندہ برائیلر مرغی 14 روپے فی کلو سستی ہوگئی،جس کے بعد برائیلر مرغی 184روپے سے کم ہوکر 170روپے فی کلو پرآگئی۔

پرائس لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 3روز میں برائیلرمرغی کے گوشت میں21 روپے کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 285روپے سے کم ہو کر 264 روپے فی کلو ہو گیا۔

تازہ ترین