شیلونگ( نمائندہ خصوصی) سائوتھ ایشن گیمز میں پاکستان کی میڈلز اور امیدوں کا ایونٹ باکسنگ ہفتے سےشروع ہوگیا، پاکستان کی خواتین با کسرز نے تاریخ رقم کردی وہ پہلی مرتبہ ملک سے باہر کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم میں صوفیہ جاوید، رخسانہ پروین اورخوش حلیم پر مشتمل ہیں پاکستان کی صوفیہ جاوید خواتین کے75کے جی میں اور رخسانہ پروین60کے جی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جس سے ان کا برانز میڈل یقینی ہوگیا ہے۔ پاکستان کے مرد باکسرز میں محب اللہ49سید آ صف 52علی احمد60تنویر احمد75کے جی کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔