پیرس (جنگ نیوز ) سابق عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس پلیئر سرینا ولیمز اس برس فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کسی سیڈنگ کے بغیر کھیلیں گی۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 435 ویں نمبر پر ہیں۔ تین بار ٹائٹل جیتنے والی امریکی اسٹار نے بیٹی کی پیدائش کے بعد رواں برس انڈین ویلز اور میامی اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کی لیکن ابتدائی مرحلے میں ہی شکست کھاگئی تھیں۔ منتظمین کے مطابق سیڈنگز عالمی درجہ بندی کے مطابق ترتیب دی جائیں گی۔