• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (نیوز ڈیسک)سام ایلرڈائس کو انگلش پریمیئر فٹبال کلب ایورٹن نے بھی مینجر شپ سے فارغ کردیا، وہ 7ماہ تک ان سے وابستہ رہے، اگرچہ رواں برس انہوں نے ٹیم کو پریمیئر لیگ میں برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی لیکن وہ اپنے روایتی انداز کوچنگ کے سبب کلب شائقین میں غیرمقبول تھے، ایورٹن کے چیف ایگزیکٹیو ڈینس بیریٹ بیکسینڈل نے ان کی برطرفی پر کہا کہ وہ انتہائی مشکل وقت میں کلب کا حصہ بنے تھے، انہوں نے ہماری ٹیم کو استحکام فراہم کیا ہم اس پر ان کے انتہائی مشکور ہیں، تاہم ہم نے اپنے طویل المدتی منصوبے کو دیکھتے ہوئے انہیں برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نئے سیزن میں نئے مینجر کو سامنے لائیں گے اور اس کی تلاش کا عمل فوری طور پر شروع کردیں گے، برطانوی میڈیا کے مطابق مارکوسیلواان کے ممکنہ جانشین ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین