• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث علینہ قتل کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی گئی۔منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں علینہ قتل کیس کی سماعت ہونا تھی۔عدالت میں قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان پیش ہوئے۔تاہم مقدمے کی سماعت فاضل جج کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ علینہ قتل کیس میں اسکی سگی بہن علوینہ اسکا منگیتر مظہر، ملزم احسن اور عباس نامزد ہیں۔تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔قتل کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج ہے۔
تازہ ترین