• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخا بات 25 جو لائی کو کرانے کا فیصلہ وزیراعظم نے سمری صدرکوبھیج دی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ 2018کے عام انتخا بات 25 جو لائی کو منعقد ہوں گے۔ اس روز بدھ ہو گا۔ ذ رائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخا بات کیلئے 25جو لائی سے 27 جولائی یعنی تین دنوں میں سے کوئی ایک دن الیکشن کرانے کی تجویز ارسال کی تھی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو سمری بھجوائی ہے جس میں 25 جو لائی کو عام انتخا بات کی سفارش کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم کی ایڈ وائس پر جلد ہی صدر مملکت حتمی منظوری دیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں اور چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔تاہم ایوان صدر کے ذرائع نے سمری کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین