• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے قبل ایک بنیادی تنخواہ کےبرابربونس دلوایا جائے،میپکوملازمین کاہائیڈرویونین سے مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکےملازمین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کےمرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان اور ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر سے اپیل کی ہے کہ میپکو ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ایک بنیادی تنخواہ کےبرابر نونس دلوایا جائے، میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے ملک کی دیگر کمپنیوں کےمقابلےمیں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے اہداف حاصل کئے جارہے ہیں، میپکو کارکردگی کے حوالے سے ملک کی نمبر ون تقسیم کار کمپنی بن چکی ہے،ملازمین کو فوری طور پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دیا جائے۔
تازہ ترین