• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،2 ملزم گرفتار

شیخوپورہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،2 ملزم گرفتار

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حبیب الرحمٰن اور محمد گل شامل ہیں، دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ سے معلوم ہوا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

تازہ ترین