• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملک کے بیشتر شہروں میں سورج نے آگ برسائی

ملک کے بیشتر شہروں میں سورج نے خوب آنکھیں دکھائیں، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہرو ں میں موسم شدید گرم رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، گرما گرم موسم میں ٹھنڈ ی خبر آئی ہنزہ سے جہاں بالائی علاقے میں برف باری ہوئی ۔

سندھ کے شہروں میں سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمکا، ایسے میں شہریوں نے سایہ دار جگہوں اور گھروں میں رہنے میں عافیت جانی ،بچوں اور منچلوں نے گرمی بھگانے کے لیے نہروں کا رخ کیا۔

پنجاب میں بھی گرمی عروج پر رہی، سورج نے خوب آگ برسائی۔

آج ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ، تربت اور سکھر میں 46،جیکب آبا د ، نواب شاہ اور دادو میں45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

ادھر ہنزہ کے بالائی علاقے چپورسن میں مئی کے مہینے میں ہونے والی برف باری نے سب کو حیرت زدہ کردیا، شہری برف باری سے خوب لطف واندوز ہوئے، اچانک ہونےوالی برفباری سے موسم کچھ سرد بھی ہوگیا۔

تازہ ترین