• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی رشید قتل کیس،مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(صباح نیوز)غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 20فروری کو سنانے کا اعلان کیا۔مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد نے عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ پرویزمشرف کو تحفظ دینے والی قوتیں عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہوں گی لہٰذا فیصلہ آج ہی سنایا جائے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی استدعا یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ میں کسی دبائو میں نہیں آئوں گا،اللہ کو جوابدہ ہونا ہے، دبائو برداشت نہ کرسکا تو غلط فیصلہ سنانے کے بجائے مقدمہ کسی دوسرے ایماندار جج کو بھیجنے کی سفارش کردوں گا۔ لال مسجد کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔
تازہ ترین