لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر پنجاب اسمبلی آصف باجوہ اور محکمہ صحت کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرز کو ہسپتال میں ری ویمپنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرصحت نے تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر سخت اظہار برہمی کیا۔