• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد خان نے بھی نااہل شخص کو پارٹی معاملات سے الگ رکھنے کے شاہ محمود قریشی کے موقف کی حمایت کردی

  لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحر یک انصاف کے مر کزی رہنما ءحامد خان نے بھی سپر یم کورٹ سے نااہل شخص کو پارٹی معاملات سے رکھنے کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی کے موقف کی حمایت کردی ، ʼگزشتہ روز جاری اعلامیہ میں حامد خان نے کہا کہ میں شاہ محمود قر یشی کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ سپر یم کورٹ سے نااہل ہونیوالے کسی بھی شخص کو تحر یک انصاف کے پارٹی معاملات چلانے کا حصہ نہیں بننا چاہیے ، ایسا شخص پارٹی کے ٹکٹوں کے معاملات میں شرکت کرسکتا اور نہ ہی وہ پارٹی کے اندر کوئی سیاسی طاقت استعمال کرسکتا ہے ورنہ ہمیں آنیوالے دنوں میں ہمیں عدالتوں میں مختلف مقدما ت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ ذوالفقار احمد بھٹہ بنام ریاست پاکستان پی ایل ڈی 2018 ء میں کہہ چکی ہے کہ نااہل شخص کے کسی اقدام یا مشورے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی ، نااہل شخص کا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہونا اور پھر پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں میں شامل ہونا تحریک انصاف کے لیے قانونی مشکلات پیدا کرے گا، اس لیے ہمیں چاہیے کہ فوری طور پر سپر یم کورٹ سے تاحیات نااہل ہونیوالے لوگوں سے تحر یک انصاف کو پاک کر کے ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ۔ 
تازہ ترین