• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت دیش مہان جہاں آلودگی میں سب سے آگے ہے وہیں آلودہ بھارت میں آج کل فٹنس چیلنج کی خوب گونج سنائی دے رہی ہے۔

بھارتی یونین منسٹر سے شروع ہونے والا فٹنس چیلنج کھلاڑیوں و اداکاروں سے لیکر وزیر اعظم تک پہنچ گیا ۔ بھارتی سیاستدان اور یونین منسٹر راجیاوردھن راٹھور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور ورزش کرتے ہوئے بھارتی اداکار ریتھک روشن، کرکٹر ویراٹ کوہلی اور بیڈمنٹن چیمپئن سائنا نہوال کو فٹنس چیلنج دے ڈالا۔

آلودہ بھارت میں فٹنس چیلنج کی گونج

راٹھور کے اس چیلنج پرپہلے سائنا نہوال نے چیلنج پورا کیا اور دیگر دوستوںکو چیلنج کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی اور پھر ویرات کوہلی نے بھی اپنی ایکسرسائزکی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انوشکا شرما ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ایم ایس دھونی کو چیلنج کرڈالا جسے مودی نے قبول کرلیا اور جلد وہ اپنی ویڈیو پوسٹ کریں گے ۔

دوسری جانب ریتھک روشن نے بھی اس چیلنج کو قبول کیا اور ثانیہ مرزا سمیت دیگر کھلاڑیوں و شخصیات نے اس فٹنس چیلنج#ہم فٹ تو انڈیا فٹ#کو سراہا تاہم یہ یاد رہے بھارتی شہر نئی دہلی کودنیا کا نہ صرف سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے بلکہ بھارت میں بڑھتی آلودگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج بھی ہیں اور لوگوں کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین