• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اوردیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ،گواہوں پرجرح مکمل

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین محمداشرف مگسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن محمد اشرف مگسی اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی سماعت شروع ہوئی تو 2گواہان عمر فاروق اور دانش کے بیانات قلم بند کرلئے گئے جن پر جرح مکمل کرلی گئی ہے بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 30مئی تک ملتوی کردی۔مذکورہ ریفرنس میں نامزد سابق چیئرمین بی پی ایس سی محمداشرف مگسی ودیگر پراختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تعیناتیوں کاالزام ہے ۔

تازہ ترین