• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،ٹیوب ویلوں کے فنڈز میں خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو ٹیوب ویلوں کے فنڈز میں خوردبرد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن نصراللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی طرف سے کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑا نے کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ کی عدم حاضری کے باعث حتمی بحث نہ ہوسکی جس کے بعد کیس کی سماعت کو12جون تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ ترین پر ٹیوب ویلوں کے فنڈز میں خوردبرد کاالزام ہے ۔
تازہ ترین