• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،قادیانیوں کی عبادت گاہ کو جزوی طور پرمنہدم کردیا گیا

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں قادیانیوں کی عبادت گاہ کو جزوی طور پر منہدم کر دیاگیا۔مذہبی تنظیموں کے مشتعل کارکنان نے محلہ کشمیریاں میں قائم قادیانیوں کی عبادت گاہ بیت الذکر کے مینار اور چاردیواری گرانے کے علاوہ زیر تعمیر مبینہ عجائب گھر کو بھی نقصان پہنچایا۔ بد ھ کی رات12بجے کے قریب جماعت اہلسنت سمیت دیگر مذہبی تنظیموں کے مختلف کارکنان نے سابق وزیرآزادکشمیرحامد رضا کی قیادت میں محلہ کشمیریاں میں قائم قادیانیوں کی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کارکنان سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ مینار بنانے کی اجازت قادیانیوں کو نہیں لہٰذا انہوں نے یہ مینار خود گرا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ نے کسی بھی شخص یا جماعت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی تووہ شہر کو لاک ڈاؤن کردینگے۔ بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
تازہ ترین