ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ شادیوں کا سیزن عروج پر ہے ۔کہیں میگھان مارکل کی پرنس ہیری سے شادی کے چرچے ہیں تو کہیںسونم کپور کی بھارتی بزنس مین آنند آہوجاسے شادی کی تقریبات کےجلوے۔۔شادی جس کی ہو، اس کاسجنا دھجنا تو عام ہے ہی تاہم فلم انڈسٹری میں کسی سلیبرٹی کی شادی میں ایک اور چیز جو اہم مانی جاتی ہے وہ ہے سلیبرٹیزکے جلوے۔۔۔شادی کی تقریب ہویا استقبالیہ کا انعقاد، کیمرہ کی نظریں دلہن دولہا کے علاوہ سلیبرٹی اسٹائل پر جمی نظر آتی ہیں۔کون سلیبرٹی کس کے ساتھ اور کس سلیبرٹی کا کیا لباس۔
یہ وہ چیزیں ہیں جو شادی کے بعد کئی کئی دن سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیںکس سلیبرٹی نے کس کے ساتھ شرکت کی اور کس نےکیا پہنا ۔۔۔کسی اسٹار کی شادی بالی ووڈ سلیبرٹی کے لیے کسی فیشن ریمپ سے کم تصور نہیں کی جاتی، ایک شادی مداحوں کے لیے درجنوں نت نئے فیشن متعارف کرواتی نظر آتی ہے آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں سونم کپور کےریسیپشن پر کیونکہ سونم کی شادی کی سب سے دلچسپ بات بارات اوراستقبالیہ ایک ہی دن منعقد کیا گیا، دوپہر میں۔اور کس نے سب سے بہترین لباس پہنا یہ طے کرنا پھر آپ کے ہاتھ میں ہے ۔
سونم کپور اینڈ آنند آہوجا
محفل کی جان چونکہ کسی بھی شادی کی تقریب میں دلہن اور دولہا ہی ہوتے ہیں، اس لیے سب سے پہلے ذکر سونم اینڈ آنند آہوجا کا۔۔اداکارہ سونم کپوراور آنند آہوجا کی شادی کے حوالے سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ ریسیپشن کے روز اداکارہ سونم کپور گولڈن اور براؤنرنگ کے بنارسی لہنگےجبکہ آنند آہوجا کالی شیروانی میں سفید جوگرز پہنےدکھائی دیئے۔نئے نویلے دولہا دلہن نے تقریب میں رقص بھی کیا۔
ابھیشیک اینڈ ایشوریہ رائے بچن
کینز فلم فیسٹول ہو، ایوارڈزتقریبات ایشوریہ کے لباس کسی صورت بالی ووڈ سلیبرٹیز سے پیچھے نہیں رہتے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ سونم کپور کی شادی ہو اور ایشوریہ کچھ بہترین نہ پہنے ۔۔ایشوریہ رائے بچن نے منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ سفید میکسی زیب تن کی۔جبکہ انمول جیولرزکے چاند بالی ایئر رنگ بھی ایشوریہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے نظر آئے۔ ابھیشیک بھی وائٹ شیروانی میں ایشوریہ کے ہمراہ کافی ہینڈسم دکھائی دیے۔
شاہ رخ خان اینڈ گوری خان
گذشتہ رات سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے استقبالیے میں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ شرکت کی ۔اس موقع پر بالی ووڈ کنگ سیاہ جبکہ ان کی اہلیہ بلیک اور ایش گرے کلر کی میکسی کے ساتھ میچنگ جیولری پہنے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کراتی نظر آئی۔
کرینہ کپور اینڈ سیف علی خان
بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کے ساتھ سونم کپور کے ریسیپشن میں شرکت کی۔اس دوران کرینہ کپور چمکتی گولڈن ساڑھی میں وی کٹ چالی کے ہمراہ فریش اور گلیمر لک کے ساتھ دکھائی دیں ۔جبکہ نواب زادہ سیف علی خان بھی بلیک شیروانی میں کسی ریاست کے نواب سے کم نہ لگے۔سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان اور ان کی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ ایونٹ میں شریک ہوئے، کرینہ گولڈن تو کرشمہ سفید رنگ کی ساڑھی میں بے پناہ حسین لگی۔
کترینہ کیف اینڈ ازابیل کیف
بالی ووڈ بیوٹی کوئین کترینہ کیف ریڈ اینڈ اسکن کلر کے مہیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لہنگے میں کافی خوبصورت دکھائی دیں، ان کی بہن ازابیل بھی ان دنوں کیمرے کی زینت بنی نظر آتی ہیں، ازابیل نےسونم کپور کے ریسیپشن پر کترینہ کے ہمراہ سفید لہنگے میں شرکت کی ۔
اکشے کمار اینڈ ٹوئنکل کھنہ
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ سونم کپور کے ریسیپشن میں شرکت کی، اس دوران ٹوئنکل کھنہ نے معروف ڈریس ڈیزائنرابو جانی سندیپ کھوسلہ کا ایمبرائیڈڈکرتا زیب تن کیا، استقبالیہ میں ایمرالڈ جیولری پہنے ٹوئنکل کھنہ سادہ سی بھی بے حد پیاری لگی۔