• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے 10سال میں سندھ کو تباہ کر دیا ،جلال محمود شاہ

کراچی(پ ر) کنوینر سندھ بچاؤ کمیٹی و سربراہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے شوکت عزیز اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری خوش آئندعمل ہے ،یہ بات انہوں نے حیدر منزل کراچی میں پارٹی لائیرز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ نیب کچھ افراد کے خلاف تو کارروائی کر رہا ہے مگر سندھ کے اندر انتہائی کرپٹ سیاستدان آصف زرداری ، ان کے حواریوں اور بیوروکریسی کے خلاف ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں سندھ کو تباہ وبرباد کر دیا ہے اور میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، کوئی بھی ادارہ سیاسی مداخلت اور کرپشن سے پاک نہیں ہے، اس موقع پر امیر علی تھیبو، سید اسد اﷲ شاہ،روشن برڑو ، خواجہ نوید امین ، عنایت کھٹیان و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین