گوہاٹی( نمائندہ خصوصی) پاکستان کے ہاتھوں فائنل میں ناکامی سے دوچار ہونے والی بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان مندیپ انٹل کو پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کاجواز پاکستان کی ٹیم میں سات سے آٹھ اولمپئینز کھلاڑیوں کی شمولیت کو بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے کئی کھلاڑی انڈین ہاکی لیگ میں مصروف ہیں ۔ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارتی ہاکی ٹیم میں ناتجربہ کار کھلاڑی شامل تھے جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کر نا پڑ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں دونوں میچ ہار نے اور گولڈ میڈل نہ جیتنے کا افسوس رہے گا لیکن ٹیم نے پورے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مندیپ انٹل نے کہا کہ ہم فائنل میں گولڈ میڈل جیتنا چاہتے تھے لیکن پاکستان ٹیم میں سات کھلاڑی ایسے تھے جو لندن اولمپک گیمز میں شرکت کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم دبائو کا شکار رہی۔ پاکستان کے کوچ ریحان بٹ نے بھی میچ میں حصہ لیا۔ وہ اپنے دور کے عظیم کھلاڑیوں اور برق رفتار فاروڈر میں شمار ہوتے تھے۔ خیال رہے کہ مندیپ کو 20اور ان کے سینئر ساتھی گر باج سنگھ کو200انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا تجربہ ہے۔