• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 31 مئی کو اصغر خان کیس سمیت دیگراہم مقدمات کی سماعت کریگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 31 مئی بروز جمعرات ʼʼ اصغر خان کیس ʼʼسمیت عوامی دلچسپی کے حامل متعدد مقدمات کی سماعت کرے گا۔ فاضل عدالت میں جن دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل ، نندی پور پاور پلانٹ سے متعلق کیس ،تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس ، غیر متعلقہ افراد کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں ۔اس حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے ساتھ بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ۔ 
تازہ ترین