عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کررہےہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی ۔
شیخ رشید نے یہ بات عوامی مسلم لیگ کی لاہورکے افطار ڈنر پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اور کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں ہمیں راولپنڈی کی سیاست راولپنڈی میں ہی کرنے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اداروں کے خلاف مسلسل باتیں کررہے ہیں ، چند دن بعد وہ کارگل پر بھی بولیں گے۔
شیخ رشید کا کہناتھاکہ امید ہے جسٹس ثاقب نثار کے دور میں الیکشن ہوجائے گاجبکہ آج کل شدید گرمی ہے اگر الیکشن ذرا آگے بھی چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں ان کے خلاف لاہور سے امیدوار کھڑا کیا تو وہ بھی سیاسی فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پی ٹی آئی فخرالدین جی ابراہیم کو الیکشن کمشنر بنوا کر روتی رہی اور اس بار کوئی شخص ایسا نہیں آنا چاہیے۔